انجن اوورہیٹنگ کے مسئلے سے کیسے نجات پائیں؟

0 2,317

ملک میں بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ گرمی آپ اور آپ کی کار کو متاثر کرتی ہے، خاص طور پر اگر آپکی کار یہ پرانی ہے۔ اس دوران آپکی کار کا ٹمپریچر گیج مسلسل اوپر نظر آئے گا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انجن گرم ہو رہا ہے۔ اگر آپ کسی طویل سفر پر جا رہے ہیں تو یہ مسئلہ آپ کیلئے سنگین ہو سکتا ہے۔ اگر کسی صورت میں آپ کی گاڑی کا انجن زیادہ گرم ہو جائے تو ذیل میں دی گئی تجاویز پر عمل کریں۔ جو اس صورتحال میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

انجن کو فوری طور پر بند نہ کریں

انجن زیادہ گرم ہونے کی صورت میں ہم میں سے اکثر لوگ فوری طور پر گاڑی کو بند کر دیتے ہیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ ہر گز ایسا نہ کریں۔ بس سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کریں، انجن کو آن رکھیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر بونٹ کھولیں اور یقینی بنائیں کہ انجن اتنا گرم نہیں ہے۔ بصورت دیگر، آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انجن کا درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے ہوز پائپ کو دبائیں؛ اگر یہ کافی ٹھنڈا ہے، تو پائپ کو آسانی سے دبایا جائے گا۔ اس کے برعکس اگر پائپ کو دبانا مشکل ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پائپ پر پریشر دباؤ ہے۔ ایسی صورت میں ریڈی ایٹر کو کھولنا کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔

تولیہ استعمال کریں

اپنے جسم اور چہرے کو گرم پانی سے بچانے کے لیے ریڈی ایٹر کیپ پر تولیہ رکھیں۔ پھر تولیہ پر پانی ڈالیں کیونکہ یہ ریڈی ایٹر کو ٹھنڈا کر دے گا۔ ریڈی ایٹر کیپ کو آہستہ آہستہ کھولیں۔

ریڈی ایٹر میں پانی ڈالیں

ریڈی ایٹر میں احتیاط سے پانی ڈالیں اور اس وقت تک پانی ڈالتے رہیں کہ  جب تک یہ بھر نہ جائے۔ اس کے علاوہ ریزروائر کو چیک کریں اور نشان تک بھریں. اب کیپ کو دوبارہ لگائیں اور اسے لاک کریں۔

ہمیں امید ہے کہ یہ تجاویز آپ کے لیے انجن کے زیادہ گرم ہونے کے مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.